bookcorner  info@bookcorner.com.pk
Hot

Fazail-e-Sahaba فضائل الصحابہ

PKR 2,400.00

Categories: ,
  • Description

Description

عرضِ ناشر

محدث کبیر امام عبداللہ بن مبارک رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں:
’’سب سے پہلا علم -نیت، پھر سننا، پھر فہم و ادراک، پھر حفظ، پھر عمل اور بعد ازاں اس کی نشر و اشاعت ہے۔ ‘‘
ہم اپنے پروردگار کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتے ہیں جس نے ہمیں اس نیک کام کی اشاعت کا شرف بخشا اور آج یہ عظیم نایاب کتاب کا اُردو ترجمہ آپ کے ہاتھوں میں ہے۔
اللہ رَبُ العزت نے سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کے لیے جس جماعت کا انتخاب فرمایا اس جماعت کا ہر فرد صاحبِ کمال تھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کی تربیت اور رہنمائی نے ان میں مزید نکھار پیدا فرما دیا۔ یہ و ہ عظیم ہستیاں ہیں جن کی توقیر و تکریم اور ان سے محبت کا اظہار ہم پر واجب ہے۔ یہ وہ چمکتے دمکتے ستارے ہیں جو وحی الٰہی کے اولیں پاسبان ہیں، جنہوں نے سرکارِدوعالم سے براہِ راست قرآن حکیم سنا اور اس کی تفسیر بھی آپ کے سامنے سیکھی۔ خدامِ حدیث میں پہلا نام انہی کا ہے، دُنیا ہی میں اللہ تعالیٰ نے انہیں اپنی رضا و خوشنودی کا پروانہ دے دیا۔
امام اہل سنت، امام دارالسلام ابوعبداللہ احمد بن حنبل رحمۃ اللہ علیہ جو علم قرآن کے امام تھے، علم حدیث کے امام تھے، سنت کے امام تھے، علم فقہ کے امام تھے، علم لغت کے امام تھے اور زہد و تقوی کے امام تھے۔ امام موصوف کی معرکۃ الآراء کتاب ’’مسند الامام احمد‘‘ جہاں علمی حلقوں میں بیش بہا سرمایہ سمجھی جاتی ہے وہیں ’’فضائل صحابہ‘‘ نہایت ہی قدر کی نگاہ سے دیکھی جاتی ہے، جسے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے فضائل میں ایک مستند کتاب کی صورت میں سرفہرست درجہ حاصل ہے۔ اس کے لیے ہم فاضل مترجم جناب نوید احمد بشار کے مشکور ہیں جنہوں نے انتہائی جانفشانی سے سلیس و نفیس ترجمہ تیار کر کے اس عظیم کتاب کی عظمت کا حق ادا کیا ہے۔
اس سے قبل موصوف کی امام نسائی رحمۃ اللہ علیہ کی نایاب عربی کتب ،’’فضائل قرآن‘‘ کا اُردو ترجمہ ’’معجزۂ مصطفی‘‘، ’’فضائل الصحابہ‘‘ کا اُردو ترجمہ بنام ’’شانِ صحابہ بزبانِ مصطفیٰ‘‘ اور ’’خصائص علی‘‘ کا اُردو ترجمہ بک کارنر کے پلیٹ فارم سے زیورِ طباعت سے آراستہ ہو کر منظرِ عام پر آ کر دادِ تحسین حاصل کر چکی ہیں ۔ اُمید ہے قارئین ان پہلی کاوشوں کی طرح اس کتاب کو بھی پسندیدگی کی سند عطا کریں گے۔ جملہ معزز قارئین کرام کی خدمت میں مؤدبانہ التماس ہے کہ اپنی خصوصی دُعاؤں میں مترجم اور ناشر کو یاد رکھیں۔
ادارہ ’’بک کارنر‘‘ نے جس اہتمام کے ساتھ قرآن و حدیث، سیرت، علمی، تاریخی اور اہم ترین کتابیں شائع کی ہیں اس کا اندازہ آپ ہماری فہرستِ مطبوعات پر ایک نظر ڈال کر ہی لگا سکتے ہیں۔ ہر کتاب اپنی جگہ پر شاندار علمی تسبیح کا ایک دانہ ہے جس کے بغیر ساری تسبیح نامکمل نظر آئے گی۔ ہماری دوسری کتابوں کی طرح موجودہ کتاب کی طباعت، سرورق، جلد سازی اور گردوپوش سے مزین ہو کر یہ بیش بہا کتاب ناظرین کی خدمت میں پیش ہے، اللہ تعالیٰ سے ہم دُعا کرتے ہیں کہ اسے حسنِ قبولیت بارگاہ ایزدی سے عطا ہو اور یہ ہر طریقے سے مفید و کارآمد ثابت ہو، آمین!

ابواِمامہ امر شاہد

بک کارنر، جہلم