bookcorner  info@bookcorner.com.pk
Hot

Mulla Nasruddin ki Kehaniyan Vol: 1 ملّا نصر الدین کی کہانیاں

PKR 380.00

  • Description

Description

آپ نے ملّا ، خواجہ یا حکیم نصرالدین کا نام تو سنا ہوگا۔ جس نے مزاحیہ قصوں کے ساتھ ساتھ علم اور عقل کی باتوں میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ شخص ترکی کا ایک مذاقیہ کردار تھا۔ جس طرح ہمارے ہاں ملّا دو پیازہ اور شیخ چلی کے لطیفے مشہور ہیں، اسی طرح ترکی میں ملّا نصر الدین کے قصے بڑے مزے لے لے کر آج بھی بیان کیے جاتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ ملّا نصرالدین یوں تو نہایت عقل مند اور عالم فاضل شخص تھا مگر لوگوں کی اصلاح اور تفریح کے لیے بے وقوف بنا رہتا اور ایسی ایسی حرکتیں کرتا کہ لوگ ہنس ہنس کر دُہرے ہو جاتے۔ خاص طور پر وہ کہانیاں جو مشرقِ وسطیٰ اور اس کے اردگرد کے ممالک میں پڑھی یا لکھی جاتی کافی دلچسپ ہیں۔ ہر کہانی میں نصرالدین ایک نئی صورتِ حال، جو کہ کافی دلچسپ ہوتی ہے، سے روبرو ہو تا ہے اور وہ اپنے نکتہ نظر کیمطابق زندگی کے حقائق میں زبان چلاتا ہے مگر وہ ایک مزاح بن کر رہ جاتا۔ ملانصرالدین کی کہانیوں کی خاص بات یہ ہے کہ وہ نہ صرف مزاحیہ ہیں، بلکہ اخلاقی سبق سے بھی مالامال ہوتی ہیں۔ اسی طرح فلسفیانہ اور فکری لحاظ سے بھی یہ کہانیاں نہایت اہمیت کی حامل ہیں۔
ملّا نصرالدین ایک صوفی بزرگ تھے۔ ملّا کا دور تیرھویںصدی عیسوی تھا۔ عہد وسطی کے سلجک دور میں، شہر اسکسیہر اور قونیہ میں زندگی بسر کی۔ بہت سارے ممالک مثلاً افغانستان، ترکی، ایران، ازبک کا یہ دعویٰ رہا کہ ملّا نصر الدین کا تعلق ان کے ملک سے تھا۔
یونیسکو نے 1996-1997 سال کو ملّا نصرالدین کا سال اعلان کیا۔
:دیگر نام
نصرالدین کا نام مختلف تلفظات کے ساتھ استعمال میں دیکھا گیا ہے۔ نصردین، نصرالدین، نصریرالدین، نصرتین، نصرتن، وغیرھم۔ ان کا نام ان القاب کے ساتھ ساتھ ملتاہے، حوگزا، حودجا، حوجا، حودشا، حودزا، حوکا، حوگیا، وغیرہ۔ عرب ممالک میں، جحا، ضوحا، غیوفا، گوہا، آفندی، ملاہ، ملا، مولانا وغیرہ ناموں سے بھی پہچانے جاتے ہیں۔
:نسب
نصرالدین نے اناطولیہ میں زندگی بسر کی۔ تیرھویں صدی عیسوی میں، اسکسہر کے سوریہسار گاؤں میں پیدا ہوئے۔ اسکسہر کو قیام گاہ بنا لیا۔ ان کی وفات جون 1275ء کو ہوئی۔
:لطیفے اور کہاوتیں
جیسے جیسے دور گذرتا گیا، نئی نئی کہانیوں کا اندراج ہوتا گیا اور چند کہانیوں میں ردوبدل بھی ہوئی۔ یہ کہانیاں دُنیا کے کئی خطوں میں داخل ہوئیں۔ ان کہانیوں کا مرکزی خیال علاقائی کہاوتوں، روایتوں، محاوروں میںرائج ہوتا گیا۔ ان کی کہانیاں مختلف تہذیبوں کا ایک حصہ بن گئیں۔ ملّا نصرالدین کی کہانیوں کا سب سے قدیم نسخہ 1571ء میں دستیاب ہوا۔ آج کل ملّا کے لطیفے دُنیا کے مختلف علاقوں میں عام ہیں اور بہت ساری زبانوں میںترجمہ بھی ہوچکا ہے۔ ملّا ، اسلامی تہذیب یا مسلمانوں کی تہذیب کا ایک حصہ مانے جاتے ہیں، اور ان کے قصے مسلم علاقوں کے ادبی گوشہ کا ایک حصہ بن چکے ہیں۔ صرف اسلامی تہذیب ہی نہیں بلکہ دیگر تہاذیب کے ادب میں بھی ان کے لطیفے، کہانیوں اور محاوروں کی شکل میں دیکھنے کو ملتے ہیں۔
ان کے لطیفے عام انسان کی روزمرہ زندگی سے اچھا خاصہ رابطہ رکھنے کی وجہ سے مشہور ہوئے۔ ملا کا نام ایک اہم کردار کے روپ میں، البینین، ازیری، بنگالی، بوسنین، بلغاریہ، یونان، ہندی، اطالوی، پشتو، ایرانی، رومانی، سربی، ترکی، اردو، دہقانی، وگنیٹی تہذیبوں میں مشہور ہے اور یونانی تہذیب میں بھی کافی مشہور ہے۔ چین میں ملا کے نام سے کئی کارٹون فلمیں اور ناول عام ہیں۔ شہر اکسہیر میں ہر سال جولائی 5-10 تواریخ کو ’’بین الاقوامی نصرالدین حجا جلسہ‘‘ منایا جاتا ہے۔

کتاب میں شامل ملا نصرالدین کی کہانیاں

ملّا اور فقیر
تین ہاتھ نہیں
بدلہ
خواب میں کُشتی
دریا کے پار
گدھے کی آواز پر اعتبار
ایک بوتل
اُدھار کا دھمال
چوتھے بیٹے کے نام
عربی لباس
نعوذ باللہ!
داستان گو اور ملّا نصر الدین
ہفتے کی چھٹیاں
چارے کے بغیر
ہندوستان کا تحفہ
فصل اور سیلاب
بائیں طرف
بیوی ہو تو ایسی
پگڑی اور دام
اپنی شناخت
مالک کی نصیحت
یادداشت
بدبو کیسے چھپاؤ گے؟
ملّا کی دعوت
انڈہ
ملّا نصر الدین کی انگوٹھی
سورج یا چاند
میں بھی گم ہو جاتا
خزانہ
گندگی
بدتمیز گدھا
بے چارے ملّا
خیرات
شکریہ ادا کرو!
جواب ایک سوال
مذاق کا وقت نہیں
خوبصورت آواز
دروازہ
ساتواں گدھا
چراغ
دو تین بار
ملّا اور گلوکار
اطلاع
تو تمہیں کیا؟
گائے کا بچہ
انگوٹھی کی تلاش
تم لوگ اُلٹے ہو
جلدی اٹھنے کے فوائد
گٹھلیوں سمیت کھجوریں
ملّا کا بیٹا
کیا تم مجھے پہلے سے جانتے ہو؟
ملّا نے اٹھائے کندھوں پر مالٹے
بیوی کا پہلا خاوندی
زمین کا توازن
پانچ سو روپے جرمانہ
ملّا کی عمر
شاباش
بلی کا وزن
اخلاقی سبق
ملّا کتنی بار شیو کرتا ہو گا؟
ملّا اور اُس کا انصاف
ٹھنڈا موسم
ایک بھکاری
قرضے کی درخواست
کھانا یا تبلیغ
مرغی کی نسل
میں سو رہا ہوں
مرغی کی قیمت
گٹار کے تار
اپنا امتحان
چار ہزار سال پرانا درخت
ملّا اور چور
بداخلاقی
گرنے کی آواز
آدمی کو بچایا
کھانے کا صحیح وقت
گھر کی ایک خامی
ایک روٹی
ملّا نے کی چیری کی تجارت
عقلمندی کیسے حاصل کی جائے
گدھے کا استاد
غلام کی قیمت
ملّا اور اس کی بیوی
آدھا آدھا بچہ
ایک جھوٹ
خوشیوں سے محروم
ساری زندگی ضائع گئی
پہلی بیوی اور پہلا شوہر
میں آج بھی اتنا ہی طاقتور ہوں
ملّا نے چکر دیا
بالٹی اور گائے کا سَر
نماز کی قبولیت
ایک ڈاکو، ملّا کے گھر میں
ملّا کا ہم شکل
دوست کو مشورہ
ملّا، دوست اور ندی
ملّا کی بیوی
میک اَپ
اخروٹ اور تربوز
چوروں کا سامان
زمین کا نصف
تنگ گھر
دو کلو میٹر
سالن اور ہڈیاں
اونٹ زیادہ عقلمند ہے
گدھے سے گرا، درخت پہ اٹکا
ملّانصر الدین کی دریافت
ملّا اور لوہار
سڑک میں گڑھا
طاقت کا امتحان
روحانی طاقت
مجھے پنسل اور کاغذ دو
آنکھیں سُرخ ہیں
سبزیوں کی بوری
سالن کیسا تھا؟
ایک ملاقات
برتن نے بچہ دیا
خدایا! تیرا شکر
خدا کا مہمان
ایک اجنبی سے گفتگو
بیوی اور گدھا
دُنیا کب ختم ہو گی؟
اسٹرابری
سمگلنگ
دنیا کتنی دفعہ ختم ہو گی؟
نیا گھر
ملّا کے گھر دعوت
نَو (9) سِکّے
ملّا کی وصیت
ملّا کی بددعا
یہ میرا پہلا رشتہ ہے
نصر الدین کا بچہ
اَسّی دینار
کوئی ٹکرا نہ جائے
پگڑی کی لاج
ہر سوال کا انعام، ایک سیب