Sab Rang Kehaniyan | 3 Volumes Set | Bundle Offer | Book Corner Showroom Jhelum Online Books Pakistan

SAB RANG KEHANIYAN | 3 VOLUMES SET | BUNDLE OFFER سب رنگ کہانیاں | تین والیم سیٹ | بنڈل آفر

SAB RANG KEHANIYAN | 3 VOLUMES SET | BUNDLE OFFER

PKR:   2,700/- 1,890/-

★★★★★
★★★★★

کسی ادارے یا فرد کی محنت، دیانت اور نیت کا یقین ہی اس کا سرمایہ ہے۔ سب رنگ نے یہ یقین پیدا کرنے کی ہر امکانی کوشش کی۔ عدم تواتری کی وجہ بھی یہی تھی کہ شکستہ حال آنے سے، نہ آنا بہتر ہے... اُن دنوں جب سب رنگ معرکے سر کررہا اور اشاعت کی صورت میں صلہ بھی مل رہا تھا، تو نہ دن کا ہوش تھا نہ رات کا۔ پہلے کہیں لکھا ہے کہ ایک مرتبہ تو 22 دن تک گھر بھی نہ جانا ہوسکا۔ دفتر ہی گھر بن گیا تھا... سب رنگ کی داستان سینتیس اڑتیس سال پر محیط ہے۔ وہ روز و شب تو اب فسانے لگتے ہیں مگر سینے میں تڑپتے، دھڑکتے رہتے ہیں۔ باقی، باقی... لگتا ہے، زیادہ نہیں تو غبارکشا ئی کے لیےکچھ وقت اور مل جائے شاید... ’’سب رنگ کہانیاں‘‘ کی یہ تیسری جلد ملاحظہ ہو۔ کل محمّد عرفان کہہ رہے تھے کہ اس سلسلے کی ساری جلدیں مکمل ہوجائیں تو عالمی کہانیوں کا کیسا عمدہ انتخاب کتابی صورت میں محفوظ ہوجائے۔ میں نے کہا فکر نہ کرو، سب رنگ کی میراث میں ایک شخص موجود ہے جس کا نام ہے حسن رضا گوندل... اس کے بس میں ہو تو وہ سب رنگ کی ساری تحریریں ایک ساتھ شائع کروا دے۔ ناشرین میں دو جوان بھی اس کے دست و بازو ہیں، امر شاہد اور گگن شاہد... دیکھیے یہ کیسی نادر اور خوبصورت کتابیں شائع کر رہے ہیں۔ شہادت تو پیشِ نگاہ ہے۔‘‘ (شکیل عادل زادہ، اقتباس دیباچہ جلد سوم)

USER RATINGS

RATE THIS BOOK

Tell others what you think

Reviews

M

Muhammad sattar (Alfaisal customer service near jame masjid sakhakot bazar dargai malakand)


M

Muhammad Bilal Ahmed (Pattoki)


A

Adam Rind (Dera Allahyar)


M

Muhammad Tahir (Qasba Gujrat Muzaffar Garh)


A

Abdul Latif A. Khatri (Karachi-75660)


R

Rasheed Esmaeel (Karachi)

سب رنگ کہانیوں کا کیا کہنا
دنیا بھر کے ادب سے چنے ہوۓ نگینے ہیں
کہانیاں اپنے پڑھنے والوں کو کہیں کا نہیں چھوڑتیں قاری کتابیں ختم کرکے ہی دم لیتا ہے
کتابوں کی کاغذ چھپائی اور پیشکش صرف اعلیٰ معیار کی نہیں بلکہ بہت اعلیٰ معیار کی ہے کون آجکل ایسی معیاری کتابیں چھاپتا ہے اور کونسی کتابوں پر آجکل اتنا خوبصورت فلیپ دیتا ہے۔ زبردست


K

KHALID mehmood (Dijkot)


S

Sharafat Ali (Lahore)

Sir
If I order Part3
Any discount


A

Atteeq Alvi (Lahore)


A

Abdullah Wahid (Lahore)

سب رنگ کہانیاں: تین کتب کا سیٹ آج موصول ہوا جس کا شدت سے انتظار تھا۔ وجہ والد محترم کی طرف سے بہترین روسی کہانیوں کے نام سےان تراجم کا تعارف تھی جو وہ گاہے بگاہے اپنی نجی نشست میں مجھے کرایا کرتے تھے۔ چونکہ ان تراجم کے مجموعے فی زمانہ ناپید ہو چکے تھے اس لیے حسرت ہی رہی کہ یہ کبھی میسر آ سکیں۔ چند روز قبل جب میرے پھوپھی زاد بھائی اسامہ صدیق نے انتون چیخوف کی مختصر کہانیوں پر مشتمل ایک خوبصورت کتاب بطور تحفہ دی اور ساتھ ہی بک کارنر کا تعارف بھی کرا دیا تو گویا عید ہی ہوگئ۔ بہترین روسی کہانیوں کا ایک مجموعہ بھی ہاتھ لگ گیا اور سمندر پار سے شاہکار افسانوں کے تراجم پر مشتمل سب رنگ کہانیاں بھی آرڈر کر دیں۔ کیا ہی عمدہ طباعت اور ذوق کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالی بک کارنر کے ذمہ داران کو جزائے خیر عطا فرمائے!


A

Azhar Hussain

quick response from your end.
books were delivered within single day..
i was expecting at least a week delay.
i will highly recommend it to all.


Z

Zaara Mazhar (Islamabad)

"سب رنگ "نام کا شہزادہ غالباً ڈائجسٹس کی دنیا کا شہنشاہ تھا ۔۔ جسےامتدادِ زمانہ کے دیو نے یا جادوگرنی کے جادو نے کسی جنتر منتر سے گہری نیند سلا دیا تھا ۔ سب رنگ ایسا ہر دلعزیز شہزادہ تھا کہ عوام جس کی دیوانی تھی ۔ یہ کہانی تو اب سب کو ہی معلوم ہے شہزادہ کیسے اپنی راہیں گم کر بیٹھا اور جادو کے زور سے سلا دیا گیا ۔ عوام اپنے شہزادے کے فراق میں آہیں بھر رہی تھی کیونکہ شہزادہ عوام کے دلوں پہ حکومت کرتا تھا ان کے فرصت کے اوقات کا بہترین ساتھی تھا ۔
کئی لوگوں نے اسے جگانے کی کوشش کی ۔ کئی اسکی بازیابی کا عہد کر کے نکلے لیکن سب مایوس لوٹ آئے ۔ کچھ لوگ تو اپنے شہزادے کو بھول گئے کچھ کے دلوں میں گاہے اسکے یاد چٹکیاں لیتی ۔ انہیں دیوانوں نے ایک جگہ اکٹھے ہوکر فین کلب بنا لیا ۔۔ ایک صاحب حسن رضا گوندل کے پاس تمام اثاثہ محفوظ تھا سو وہ سکین کر کے فینز کی تسکین کے لئے پیش کر دیتے ۔۔۔ آتشِ شوق بڑھی تو کئی بچے اور نوجوان بھی اس کی تحریروں کے فین بن گئے ۔ وہ نسل جو اسکی اشاعت اول کے وقت بچے تھے آجکل جوانی کی آخری سرحدوں سے نکل رہے ہیں انہیں اچانک خوشخبری ملی کہ شہزادے کے کانٹے نکال کر اسے جگا لیا گیا ہے ۔ اس نسل میں خوشی کی ایک لہر دوڑ گئی ۔ یہ ایک طویل اور کافی دشوار گزار منزل تھی جسے ایک اکیلا شخص بھرپور عزم کے ساتھ گھوڑے پہ سوار ہوکے جگانے نکلا تھا ۔ اس کی لگن اور جہد مسلسل سے شہزادہ " سب رنگ "اب ڈائجسٹ کی جون سے نکل کر کتاب کی شکل میں آگیا ہے ۔۔ اور غیر ملکی ادب کا تقریبا تمام سرمایہ ان تین والیمز میں سمو دیا گیا ہے ۔ چوتھا والیم آنے والا ہے دیکھیے پردۂ غیب سے کیا ظہور میں آتا ہے ۔ میں ابھی یہ تمام مجموعے پڑھ نہیں سکی ہوں ورق گردانی اور کم کم مطالعے سے سمجھ میں آیا کہ اس میں وہ تمام کہانیاں بھی زندہ کر دی گئی ہیں جو میرے بوسیدہ اوراق کے پرانے ڈائجسٹس کی کلیکشن کے پھٹے ہوۓ صفحات میں گم ہو گئی تھیں ۔ ان کہانیوں کے گم شدہ انجام نے مجھے برس ہا برس پیاسا اور تشنہ رکھا ۔ لیکن اب سب دسترس میں ہیں ۔۔۔۔ سب رنگ کہانیاں کو پبلش کیا ہے بک کارنر جہلم کے گگن شاہد , امر شاہد نے ۔۔۔


A

Akhhtar Mahmood

سب رنگ آلویز دی بیسٹ


RELATED BOOKS