AAG KA DARYA | Book Corner Showroom Jhelum Online Books Pakistan

AAG KA DARYA آگ کا دریا

AAG KA DARYA

PKR:   2,400/-

Author: QURRATULAIN HYDER
Year: 2018
Categories: NOVEL

آگ کا دریا ناول ادب سے محبت کرنے والوں اور حساس دل رکھنے والے دوستوں نے اگر نہیں پڑھا تو کچھ نہیں پڑھا خاص کر ناول کا وہ حصہ جب ناول کا ہیرو انڈیا اپنی کزنوں سے ملنے جاتا ہے اور دیواروں پر لگے اپلے والی گلیاں جہاں وہ ایک ٹاٹ کے پردے والے کچے مکان پر دستک دیتا ہے اور اندر سے دلائی اوڑھے لڑکی اس کے لئے دروازہ کھولتی ہے تو اس کی حیرت کی انتہا نہیں رہتی۔

اس کی دونوں کزنیں جو ایم اے انگلش ہیں اور بی بی سی پر خبریں پڑھتی ہیں لیکن اس بوسیدہ مکان میں رھتی ہیں تو وہ دل میں خدا کا شکر ادا کرتا ہے کہ وہ صرف میٹرک پاس ھے اور سفارتکار ہے جبکہ اس سے بھی کم لکھے پڑھے لوگ انڈر میٹرک کی پوسٹوں پر بیٹھے ہیں جو ہندوستان سے ہجرت کر کے آئے تھے۔

باتوں باتوں میں جب اس کی کزن اسکی بیوی کے بارے میں پوچھتی ہے تو وہ اپنی روزمرہ کی مصروفیات کچھ اس طرح بیان کرتا ہے کہ وہ ان جیسی پڑھی لکھی تو نہیں لیکن ہر روز شام کے وقت طارق روڈ پر اونچی ہیل کا سینڈل اور بنارسی ساڑھی پہں کر اس کے ساتھ سیر کے لئے جاتی ہے اور بیگمات جو انڈیا سے ہجرت کر کے جانے والے خاندانوں سے تعلق رکھتی ہیں ان کے سینڈلوں کی ٹک ٹک ایک عجیب سا سماں باندھ دیتی ہے اور پھر اسے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب اس سے متاثر ہوئے بغیر یہ کہتی ہے۔

اچھا کیا آپ لوگ پاکستان چلے گئے یہاں رہ کر ترقی کرنا آپ کےلئے مشکل ہو جاتا

میرا مشورہ ہے ادب سے محبت کرنے والے لوگ اس ناول کا مطالعہ اگر نہیں کیا تو ضرور کریں آخر اس ناول میں ایسی کیا بات ہے کے اسے گورنمٹ پاکستان کی طرف سے طویل پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا۔

RELATED BOOKS