Adbiyat Urdu Novel Number (2 Vol) | Book Corner Showroom Jhelum Online Books Pakistan

ADBIYAT URDU NOVEL NUMBER (2 VOL) ادبیات اردو ناول نمبر (2 جلدیں)

ADBIYAT URDU NOVEL NUMBER (2 VOL)

PKR:   1,200/-

1200 سو صفحات پر مشتمل سہ ماہی ادبیات کا خصوصی نمبر بعنوان " اردو ناول ڈیڑھ صدی کا قصہ " شائع ہو گیاہے.
اکادمی ادبیات پاکستان کے سہ ماہی ادبی جریدے ادبیات کا خصوصی شمارہ اردو ناول ڈیڑھ صدی کا قصہ ڈاکٹر یوسف خشک چیئرمین اکادمی ادبیات پاکستان کی نگرانی اور اختررضا سلیمی کی ادارت میں شائع ہوچکا ہے - دو جلدوں پر مشمتل یہ خصوصی شمارہ تقریباً بارہ سو صفحات پر مشتمل ہے۔
اکادمی ادبیات کی طرف سے شائع ہونے والایہ اردو ناول پر پہلا ضخیم نمبرہے، جس میں کوشش کی گئی ہے کہ ناول کے تمام پہلوئوں کا احاطہ کیا جائے
اس خصوصی نمبر کا ایک اختصاص یہ بھی ہے کہ اس میں پہلی مرتبہ اردو ناول کی ایک طویل فہرست مرتب کرنے کے علاوہ پاکستانی اور ہندوستانی جامعات میں اردو ناول پر ہونے والے تحقیقی کام (ایم فل اور پی ایچ ڈی کے مقالوں )کی ایک نا تمام فہرست اور اردو ناول پر شائع ہونے والی تنقیدی کتابوں کی بھی ایک نا تمام فہرست مرتب کی ہے۔جس سے اردو ناول پر کام کرنے والے محققین ، اساتذہ اور طالب علم مستفید ہو سکیں گے۔

میر نواز سولنگی،
اسسٹنٹ ڈائریکٹر (ایس اینڈ اے)،
اکادمی ادبیات پاکستان

RELATED BOOKS