Jahaan e Guzran | Book Corner Showroom Jhelum Online Books Pakistan

JAHAAN E GUZRAN جہان گزراں

JAHAAN E GUZRAN

PKR:   1,199/-

Author: IKRAMULLAH
Categories: AUTOBIOGRAPHY

فکشن کی اقلیم میں اپنا سکہ منوانے کے بعد اکرام اللہ نے اپنی زندگی پر، اس کے ابتدائی برسوں کے واقعات کو سامنے رکھ کر، جس انداز سے نظر ڈالی ہے اسے ناولانہ سوانح حیات کا نام بھی دیا جا سکتا ہے- مشرقی پنجاب اور امرتسر میں آج سے ستر اَسّی برس پہلے کی گزاری ہوئی زندگی کو، جو اب کسی اور سیارے کی داستان معلوم ہوتی ہے، اکرام اللہ نے قریب سے دیکھا ہے اور اس خلفشار کو یاد کر کے دُکھی ہیں جس سے برصغیر کے لوگوں کا واسطہ پڑا- اب ان ایام کے چشم دید گواہ خال خال ہی باقی ہوں گے- اکرام اللہ کو سب سے زیادہ لگاؤں کرداروں سے ہے اور ان کی عکاسی کرتے ہوئے بڑی دردمندی کا ثبوت دیا ہے- فکشن نگار کی حیثیت سے ان کا فرض بھی یہی بنتا تھا کہ جانے پہچانے چھوٹے بڑے انسانوں کو یاد رکھیں جو ایک ناگہانی طوفان کی زد میں آ کر بکھر گئے- یہ آپ بیتی اپنی جگہ ایک خوں چکاں دستاویز بھی ہے اور آدرشوں کے اجڑ جانے کی حکایات بھی-

RELATED BOOKS