Jahan e Danish | Book Corner Showroom Jhelum Online Books Pakistan

JAHAN E DANISH جہان دانش

JAHAN E DANISH

PKR:   1,200/-

Author: EHSAN DANISH
Categories: AUTOBIOGRAPHY

"جہاں دانش" احسان دانش کی داستان حیات ہی نہیں بلکہ ایک جہاں حیرت، عزم ہمت کی داستان، تقدس کے پردوں میں چھپے ہوئے بے حیا لوگوں کی خصلتوں کی پہچان، پرانی تہذیب کے بوسیدہ عمارتوں پر کھڑے کردار اور اخلاق کے بلند مینار اور نئی اور مغربی تہذیب کی چکا چوند میں ابھرتے ہوئے بے بال و پر اور بے فیض لوگوں کی کہانیوں کے علاوہ ہندوں کی انگریزوں کی غلامی سے نجات کے ساتھ مسلمانان ہند کا اپنے لئے ایک نئے وطن کا حصول کی داستان اور اس وطن میں ارمانوں کے خون کی داستان غم. کہیں رلائے تو کہیں حوصلہ بڑھائے، کہیں جینے کی امنگ پیدا کرے تو کہیں زندگی کی تلخ حقیقتوں سے نبرد آزما ہونے کے لئے صبر و ضبط کا درس لئے، ایک لا جواب کتاب زندگی آمواز ہی نہیں بلکہ زندگی آمیز بھی. یہ کتاب داستان حیات ہی نہیں حیات افزا بھی ہے. سب سے اچھہ بات انتہائی معقول دونوں جلدوں کے کُلّ 1519 صفحات اور قیمت صرف 1200 روپے. حضرت احسان دانش کی خودنوشت سوانح عمری جہان دانش بھی علمی اور ادبی حلقوں میں بے حد مقبول ہے اس کتاب کو نہ صرف پاکستان رائٹرز گلڈ نے آدم جی ادبی انعام کا مستحق قرار دیا بلکہ اس پر حکومت پاکستان نے بھی پانچ ہزار روپے کا انعام عطا کیا۔حکومت پاکستان نے آپ کی علمی اور ادبی خدمات کے اعتراف کے طور پر آپ کو ستارہ امتیاز اور نشان امتیاز کے اعزازات بھی عطا کیے تھے ۔

RELATED BOOKS