Kulyat Bedam Warsi | Book Corner Showroom Jhelum Online Books Pakistan

KULYAT BEDAM WARSI کلیات بیدم وارثی

KULYAT BEDAM WARSI

PKR:   1,500/-

شمعِ حرمِ جاں ہے یا مشعلِ بت خانہ
کیا کیا میں کہوں تجھ کو اے جلوۂ جانانہ
منزل مرے مقصد کی کعبہ ہے نہ بت خانہ
ان دونوں سے آگے چل اے ہمتِ مردانہ
مے خواروں کے صدقے میں ساقی کوئی پیمانہ
میخانہ میں حاضر ہے دردی کشِ میخانہ
سب نقش خیالی ہیں کعبہ ہو کہ بت خانہ
تُو مجھ میں ہے میں تجھ میں اے جلوۂ جانانہ
ساقی ترے آتے ہی یہ جوش ہے مستی کا
شیشہ پہ گرا شیشہ پیمانے پہ پیمانہ
میرا دلِ ویراں بھی آباد کیے جانا
اے زینتِ ہر محفل اے صاحبِ ہر خانہ
زاہد مری قسمت میں سجدے ہیں اسی در کے
چھُوٹا ہے نہ چھُوٹے گا سنگِ درِ جانانہ
تو شمع صفت اے گل آئے جو سرِ محفل
پروانہ بنے بلبل، بلبل بنے پروانہ
مٹ کر بھی رہے باقی جو تجھ پہ مٹے ساقی
جب مٹتے ہیں بنتے ہیں خاکِ درِ میخانہ
یاں کافر و مومن کی تفریق ہے لاحاصل
سب یار کے جلوے ہیں اپنا ہے نہ بیگانہ
کیا لطف ہو محشر میں، میں شکوے کیے جائوں
وہ ہنس کے کہے جائیں دیوانہ ہے دیوانہ
معلوم نہیں بیدمؔ میں کون ہوں اور کیا ہوں
یوں اپنوں میں اپنا ہوں بیگانوں میں بیگانہ
#بیدم

-----------

کلیات بیدم وارثی | حضرت بیدم شاہ وارثی رحمۃ اللہ علیہ
مجموعہ 5 کتب | ضخامت 512 | اعلی امپورٹڈ پیپر | باتصویر
1- نورالعین المعروف مصحف بیدم
2- کرشمہ وارثی المعروف صوت سرمدی
3- جگر پارہ المعروف ارمغان بیدم
4- گلدستہ وارثی المعروف نذر غریب نواز
5- فغان بیدم المعروف نظم دل افگار

RELATED BOOKS