Manto Kay Mutnaza Afsanay (Premium Quality) | Book Corner Showroom Jhelum Online Books Pakistan

MANTO KAY MUTNAZA AFSANAY (PREMIUM QUALITY) منٹو کے متنازع افسانے

<span dir='ltr' class='left text-left'>MANTO KAY MUTNAZA AFSANAY (PREMIUM QUALITY)</span> <span dir='rtl' class='right text-right'>منٹو کے متنازع افسانے</span>

PKR:   2,000/-

وہ افسانے جن کی بنیاد پر منٹو صاحب معتوب ٹھہرائے گئے جو دراصل انسان کے جنسیاتی اور سماجی مسائل کے آئینہ دار تھے اب وہی افسانے اُردو ادب کے بڑے اور بہترین افسانے تسلیم کیے جاتے ہیں۔ ان افسانوں کو مذہب اور تعصبات کی عینک اتار کر پڑھیے۔ ادبی اور فنی معیار سے جانچئے۔ یہ افسانے جنسی آسودگی و تسکین فراہم نہیں کرتے اور نہ ہی ہماری اخلاقی قدروں کے لیے تباہ کن ہیں بلکہ حقیقت کے عکاس ہیں۔ معاشرے میں چھپی غلاظت کی اندرونی تصویریں اور اس کا اعلانیہ اظہار ہیں۔ ان افسانوں کے مہ و سال ہٹا دیجئے اور ان کی تہہ میں چھپی باریکیوں کو دیکھیں تو گمان گزرے گا کہ جیسے یہ آج کے دَور کے لیے لکھی گئی ہوں۔ آج بھی منگو کوچوان قید میں ہے اور اس ملک کا داروغہ سوگندھی کی ہڈیاں بھنبھوڑتا ہے۔ سوگندھی، موذیل، سلطانہ، جانکی اور شاردہ آج بھی جیتے جاگتے کردار ہیں جوچند پیسوں کے لیے بِک جانے کو تیار ہیں۔ یہ افسانے عورت کی بے بسی اور استحصال کی رقت آمیز تصویریں ہیں۔ حرف آخر یہی کہ کتاب پڑھ کر واپس میز پر رکھ دینے سے کتاب ختم نہیں ہو جاتی، بلکہ قاری کو ایک ٹھوس رائے قائم کرنی چاہیے۔ محض ” بس ٹھیک ہے“ کہہ دینا ہی کافی نہیں۔ کتاب اچھی ہے یا بری ہے، اگر اچھی ہے تو کیوں اچھی ہے؟ اور اگر بری ہے تو کیوں بری ہے ؟ اور اس کیوں کا جواب ہی اس کتاب کا حاصل ہے۔ ان افسانوں کو پڑھ کر اگر آپ کا وضو ٹوٹتا ہے تو آپ کو اپنے تئیں پریشان ہونے کی چنداں ضرورت نہیں بلکہ بہترین درجے کے ایک معالج کی ضرورت ہے۔ کوئی دن کی بات ہے کہ دماغ کا خلل ظاہر ہو جائے۔
(ندیم احمد ندیم)

کتاب میں شامل مضامین اور افسنوں کی فہرست

سعادت حسن منٹو (امجد اسلام امجد)
مقدمہ (محمد حمید شاہد)
عرضِ مرتب (ندیم احمد ندیم)
مضامین:
1- لذت سنگ
2- سفید جھوٹ
3- پانچواں مقدمہ
4- زحمت مہر درخشاں
5- عصمت فروشی
6- افسانہ نگار اور جنسی مسائل
افسانے:
1- پھاہا
2- پہچان
3- خوشیا
4- ہتک
5- دس روپے
6- وہ خط جو پوسٹ نہ کیے گئے
7- بلاؤز
8- مس فریا
9-بُو
10- دھواں
11- کالی شلوار
12- چغد
13- پڑھیے کلمہ
14- بابو گوپی ناتھ
15- میرا نام رادھا ہے
16- جانکی
17- ٹھنڈا گوشت
18- خورشٹ
19- باسط
20- شاردا
21- ننگی آوازیں
22- شانتی
23- حامد کا بچہ
24- لائسنس
25- کتاب کا خلاصہ
26- تقی کاتب
27- والد صاحب
28- عورت ذات
29- پری
30- خود فریب
31- برمی لڑکی
32- فوبھا بائی
33- ابجی ڈُڈُو
34- ممی
35- کھول دو
36- شریفن
37- ہرنام کور
38- شاداں
39- نطفہ
40- سڑک کے کنارے
41- سراج
42- سو کینڈل پاور کا بلب
43- موذیل
44- صاحبِ کرامات
45-اللہ دتا
46- بچنی
47- سرکنڈوں کے پیچھے
48-پھندنے
49-دودا پہلوان
50- اوپر، نیچے اور درمیان
51- تانگے والے کا بھائی
52- بغیر اجازت
53- قدرت کا اصول
54- خوشبودار تیل
55- خط اور اس کا جواب
56- مائی جنتے
57-بارش
58- بس اسٹینڈ
59- قادرا قصائی
60- پشاور سے لاہور تک
61- بجلی پہلوان
62- شلجم
63- انجام بخیر
64- نواب سلیم اللہ خان
65- راجو
66- گھاٹے کا سودا
67- صدقے اس کے

RELATED BOOKS