Pakistan Chronicle | Book Corner Showroom Jhelum Online Books Pakistan

PAKISTAN CHRONICLE پاکستان کرونیکل

PAKISTAN CHRONICLE

PKR:   5,000/-

Author: AQEEL ABBAS JAFRI
Pages: 1324
Categories: HISTORY PAKISTANIAT ENCYCLOPEDIA
★★★★★
★★★★★

"پاکستان کرونیکل" پاکستان کا پہلا تاریخ وار عوامی انسائیکلوپیڈیا ہے جو جناب عقیل عباس جعفری کی انتھک محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے، جس میں 6000 سے زائد اہم واقعات اور 5000 سے زائد نایاب تصاویر جمع کی گئی ہیں۔ اس کی پہلی بار اشاعت 2010, دوسری بار 2011 میں کی گئی۔ امسال اس کو تیسری بار نظر ثانی اور اضافوں کے ساتھ شائع کیا گیا ہے۔
تازہ ترین ایڈیشن 14, اگست 1947 تا 31, مارچ 2018 یعنی ستر سال آٹھ ماہ (848 مہینوں اور 25800 دنوں) کے احوال پر ماہ بہ ماہ مرتب کیا گیا ہے۔
ہر ماہ کے واقعات کو پانچ حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ پہلے حصے میں کیلنڈر کہ جس سے مطلوبہ دن معلوم ہو جائے۔ پھر متعلقہ مہینے نسبتاً کم اہم واقعات کا ذکر اور اہم واقعات کی تفصیل و تصاویر دی گئی ہیں۔ چوتھے حصے میں ہجری تاریخ بھی عیسوی تاریخ کے مطابق درج کی گئی ہیں۔ پانچویں حصے میں پیدائش اور وفیات کے تحت متعلقہ مہینے میں پیدا اور وفات پانے والی اہم شخصیات کے نام اور وجۂ شہرت تحریر ہیں۔
انسائیکلوپیڈیا کے آخر میں واقعات کا الفبائی اشاریہ کتاب سے استفادہ کو آسان اور وقیع بنا دیتا ہے۔
انسائیکلوپیڈیا کی ایک یہ ترتیب بھی خوبصورت ہوتی کہ اس میں مہینے کے دن اور تاریخ کو بنیاد بنا کر تاریخ وار واقعات کو لکھا جاتا اس طرح کسی بھی مہینے کی کسی بھی تاریخ کے اہم واقعات کو ایک ہی جگہ سمیٹ کر سال بہ سال کی تفصیل ملتی۔ یوں کسی بھی تاریخ کے واقعات خواہ وہ کسی بھی سال سے متعلق ہوتے، ایک ہی جگہ اور ترتیب میں مل جاتے۔ بہرحال یہ تو ایک رائے ہے اور ظاہر ہے اس پر بھی دوسرے بہت سے طریقوں اور ترتیب کے ساتھ ساتھ سوچا گیا ہوگا۔ پاکستان سے محبت کرنے والوں اور حوالہ جاتی کام کرنے والوں کے لیے یہ ایک خوبصورت تحفہ ہے۔
انسائیکلوپیڈیا کو مرتب کرنے کے حوالے سے عقیل عباس جعفری صاحب بلاشبہ خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔

(باسط خٹک)

Reviews

M

MUHAMMAD YOUSUF (Muzaffarabad Azad Kashmir)


RELATED BOOKS