Sab Rang Kehaniyan | 3 Volumes Set | Bundle Offer | Book Corner Showroom Jhelum Online Books Pakistan

SAB RANG KEHANIYAN | 3 VOLUMES SET | BUNDLE OFFER سب رنگ کہانیاں | تین والیم سیٹ | بنڈل آفر

<span dir='ltr' class='left text-left'>SAB RANG KEHANIYAN | 3 VOLUMES SET | BUNDLE OFFER</span> <span dir='rtl' class='right text-right'>سب رنگ کہانیاں | تین والیم سیٹ | بنڈل آفر</span>

PKR:   2,700/- 2,160/-

کسی ادارے یا فرد کی محنت، دیانت اور نیت کا یقین ہی اس کا سرمایہ ہے۔ سب رنگ نے یہ یقین پیدا کرنے کی ہر امکانی کوشش کی۔ عدم تواتری کی وجہ بھی یہی تھی کہ شکستہ حال آنے سے، نہ آنا بہتر ہے... اُن دنوں جب سب رنگ معرکے سر کررہا اور اشاعت کی صورت میں صلہ بھی مل رہا تھا، تو نہ دن کا ہوش تھا نہ رات کا۔ پہلے کہیں لکھا ہے کہ ایک مرتبہ تو 22 دن تک گھر بھی نہ جانا ہوسکا۔ دفتر ہی گھر بن گیا تھا... سب رنگ کی داستان سینتیس اڑتیس سال پر محیط ہے۔ وہ روز و شب تو اب فسانے لگتے ہیں مگر سینے میں تڑپتے، دھڑکتے رہتے ہیں۔ باقی، باقی... لگتا ہے، زیادہ نہیں تو غبارکشا ئی کے لیےکچھ وقت اور مل جائے شاید... ’’سب رنگ کہانیاں‘‘ کی یہ تیسری جلد ملاحظہ ہو۔ کل محمّد عرفان کہہ رہے تھے کہ اس سلسلے کی ساری جلدیں مکمل ہوجائیں تو عالمی کہانیوں کا کیسا عمدہ انتخاب کتابی صورت میں محفوظ ہوجائے۔ میں نے کہا فکر نہ کرو، سب رنگ کی میراث میں ایک شخص موجود ہے جس کا نام ہے حسن رضا گوندل... اس کے بس میں ہو تو وہ سب رنگ کی ساری تحریریں ایک ساتھ شائع کروا دے۔ ناشرین میں دو جوان بھی اس کے دست و بازو ہیں، امر شاہد اور گگن شاہد... دیکھیے یہ کیسی نادر اور خوبصورت کتابیں شائع کر رہے ہیں۔ شہادت تو پیشِ نگاہ ہے۔‘‘ (شکیل عادل زادہ، اقتباس دیباچہ جلد سوم)

RELATED BOOKS